جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’برطانیہ بنانا ریپبلک نہیں جو گرفتار کرلے‘‘ علاج کروا کر جاؤنگا،اسحاق ڈارکا دبنگ اعلان

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی اداروں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،وہ اپنا علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے،برطانیہ میں عدالتی نظام پر انتظامیہ دباؤ نہیں ڈال سکتی، برطانیہ کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہے، یہاں عدالتی نظام بہت مضبوط ہے لہذا پاکستان کی مجھے گرفتار کرنے کے حوالے سے خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ایک عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  گزشتہ 35سال سے ایف بی آر کو

باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری حوالگی کے حوالے سے پاکستان ا ور بر طانیہ کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں یہ کوئی حتمی معاہدہ نہیں، پاکستان کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی نہیں۔مجھے امید ہے کہ حکومت برطانیہ میرے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز نہیں کرے گی کیونکہ یہاں انتظامیہ جانتی ہے کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پربنائے  گئے۔ میرا برطانوی ویزہ 2020تک کار آمدہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…