منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھاری بھرکم بلوں کیلئے تیار ہو جائیں۔۔۔!!! گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ، فی یونٹ قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟پڑھ کر آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔اس سے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…