پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

پریس کانفرنس میں مریم نواز کا طرز گفتگو بانی متحدہ کی طرح لگ رہا تھا، پاک افواج کیخلاف گفتگو شرمناک ہے، مشیروزیر اعظم کا شدید ردعمل‎

datetime 23  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد،سیالکوٹ (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز کا طرز گفتگو بانی متحدہ کی طرح لگ رہا تھا، نواز شریف کی صاحبزادی کی پاک افواج کیخلاف گفتگو شرمناک ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی پریس کانفرنس نفرت انگیز اور بھرپور جھوٹ پر مبنی تھی۔

ان کا طرز گفتگو بانی متحدہ کی طرح لگ رہا تھا اور مریم نواز کی پاک افواج کیخلاف گفتگو بھی شرمناک ہے۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے میثاق معیشت کو مذاق معیشت کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو بجٹ پر اپوزیشن کی تجاویز پرعمل کرے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پارٹی بجٹ کی بحث میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ، یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، یہ بجٹ معاشی بد حالی کا سبب بنے گا، یہ قومی معیشت اور کاروبار کے لئے مثبت ثابت نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سے 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود محصولات کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے جو عوام پر اثرانداز ہو گا، آنے والے وقت میں مہنگائی آسمان کو چھوئے گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت خواہش ظاہر کرتی ہے کہ ہم پستی کی گہرائیوں سے اوپر جائیں گے، ایسے تجربات سے معاشی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے،اللہ کرے میرا تجزیہ غلط ثابت ہو لیکن حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ڈالر 185 روپے کی سطح پر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بجائے ملک میں موجود افراد سے رائے لے۔

پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی ایسے افراد آئے تھے جو پھر واپس چلے جاتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ زیرو ریٹڈ ٹیکس کے خاتمے سے ہمارا کاروبار بری طرح متاثر اور ہمارے صنعتکاروں کیلئے بہت بڑا دھچکا ہوگا، ہمارے ایکسپورٹرز کے اربوں روپے آج بھی حکومت کے پاس پھنسے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ معیشت پر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، معیشت پرمحاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔

بجٹ پر حکومت اوراپوزیشن میں شدید اختلافات ہیں، جب تک یہ ماحول ٹھیک نہیں ہوگا تب تک میثاق معیشت پر بات نہیں ہو سکتی، ہم معیشت کے قتل میں شامل نہیں ہوں گے، حکومت بات کرناچاہتی ہے تو بجٹ پراپوزیشن کی تجاویز پرعمل کرے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی، مریم نواز نے میثاق معیشت پر جو بات کی وہ بات بھی درست ہے، نواز شریف کا شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے جب کہ مریم نواز کا ایک اپنا سیاسی مستقبل ہے، مریم نواز کا میثاق معیشت پر اختلافات اس بات کی شہادت ہے کہ ہماری پارٹی میں بھی جمہوریت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…