جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان  کی گزشتہ 9ماہ کے دوران پہلی بارمختصر وقت کیلئے  قومی اسمبلی اجلاس  میں شرکت 

datetime 20  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان جمعرات کے روز بجٹ پر     بجٹ پر  بحث کے دوران ایوان زیریں کے اجلاس  میں مختصر وقت کیلئے شرکت کی اور تقریر کئے بغیر ایوان سے چلے گئے، عمران خان ایوان میں انتہائی اطمینان بخش دکھائی دے رہے تھے اور ان کے چہرے پر پریشانی کی بجائے اطمینان نظر آرہا تھا، عمران خان لیڈر آف دی ہاؤس کی سیٹ پر بیٹھ کر تسبیح  پڑھتے  رہے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں وفاقی وزیر غلام  سرو ر  خان نے شریف خاندان اور زرداری خاندان پر کرپشن اور بدیانتی کے شدید الزامات عائد کئے،

عمران  خان   اس موقع پر غلام سرور خان کی الزامات پر مبنی تقریر سن کر انتہائی خوش نظر آرہے تھے اور چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر رہے تھے، عمران خان گزشتہ نو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ ایوان میں انگڑائیاں لے رہے تھے اور ممبران کی تقاریر اور اپوزیشن کے فقرے بازی پر  محظوظ  ہوتے رہے، 1992ء کے ورلڈ کپ میں بھی جب فتح قریب تھی تو عمران خان میدان میں انگڑائی لیتے رہے جبکہ اب قومی اسمبلی کے ایوان میں انگڑائی لی ہے جس سے صاف نظر آیا ہے کہ عمران خان پاکستان کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک کر چکے ہیں اور ان کا حل بھی نکالنے کے قریب ہیں عمران خان  نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے اور انتہائی سمارٹ انداز میں ممبران اسمبلی کی باتیں سنتے رہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وعدے کرتے رہے،  جب عمران خان ایوان میں آئے تو پی ٹی آئی کے ممبران کے ڈیسک بجا کر خوشی آمدید کہا جبکہ اپوزیشن کے بنچوں پر بھی مکمل سناٹا تھا، بیک  بنچ پر بیٹھی مسلم لیگ ن کی خواتین نے عمران خان کی موجودگی میں فقرے بازی کی تاہم ملک پرویز و دیگر ممبران ان خواتین کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے، پی ٹی آئی کے چیف وہب عامر ڈوگر بھی اپوزیشن کی خواتین کو خاموش رہنے کیلئے ان کی نشستوں پر جاکر تلقین کرتے رہے، ایک موقع پر عمران خان نے غلام  سرور خان کو دوران تقریر مزید معلومات پر مبنی مواد بھی دیا تاہم ایوان سے عمران خان کے جانے کے بعد حکومتی ممبران بھی ایوان سے منتشر ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…