بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

شگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئےمودی سمیت باقی ممالک کے سربراہان کی آمد پر وزیراعظم کُرسی پر بیٹھے رہے،عمران خان کے رویے نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ، بھارتی میڈیا آپے سے باہر، کیا کہنا شروع کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2019 |

بشکیک(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت بشکیک کرغزستان میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ بشکیک میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران جب سبھی ممالک کے سربراہان آرہے تھے اس وقت پروٹوکول کے مطابق کھڑے ہونے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کرسی

دیکھتے ہی اس پر براجمان ہو گئے۔جبکہ آس پاس موجود تمام لوگ کھڑے ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس رویے کو عالمی میڈیا بالخصوصی بھارتی ٹی وی چینلز کی توجہ بھی حاصل ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس برتا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو صرف اور صرف کرسی سے پیار ہے۔کیونکہ بشکیک کی بیٹھک میں جب تمام ممالک کے سربراہان ہال میں داخل ہو رہے تھے اور پہلے سے موجود سربراہان ایک دوسرے کے احترام میں اپنی نشستوں پر کھڑے تھے تب ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھنے کو ترجیح دی اور اپنی کرسی پر براجمان ہو گئے۔بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو عالمی کانفرنسز میں شرکت کے آداب تک نہیں آتے ، یہی وجہ ہے کہ وہ مودی سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پر اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کھڑے تک نہیں ہوئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کا تعارف کرواتے ہوئے دوبارہ سے نام لیا گیا جس پر وہ لمحہ بھر کے لیے کھڑے ہوئے اور پھر سے بیٹھ گئے۔ان کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر کا نام پکارا گیا جن کا سبھی سربراہان مملکت نے کھڑے ہو کر استقبال کیا لیکن عمران خان اپنی نشست پر بیٹھے رہے جو کہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ عمران خان کے ہمراہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ہال میں داخل ہوئے لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی اس بات پر کافی آگ بگولہ ہیں اور اسی لیے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…