بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تمام مسلم امہ اوربیرون ممالک پاکستانیوں کوبھی مبارک دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میری قوم اور ملک کو مصائب سے نجات دے اور خوشحالی وترقی اس کا مقدر فرمادے۔اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کو ظلم سانہو ں نے کہا کہ عید کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ہم کشمیر اور فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں، بہنوں کو نہیں بھول سکتے۔کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک امت مسلمہ کی خوشیاں ادھوری ہیں،عید کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والے سیاسی قیدیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔سیاسی اسیر محمد نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ آج کے دن خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت تمام سیاسی اسیروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان سیاسی اسیروں کو ملک وقوم کی خدمت اور ایمانداری پرشاباش ملنی چاہیے ، سیاسی انتقام کی بنیاد پران کی سزا کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال، ہوشربا مہنگائی نے ہم وطنوں کی خوشیاں پھیکی کر دیں۔رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں چھیننے والوں کو اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔آج کے دن اپنے اردگرد مستحقین، ناداروں اور یتیموں کو بھی خوشی میں شریک کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…