بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

بڑے فیصلے،وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،12 نکاتی ایجنڈہ جاری 

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا گیا۔وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں گے۔ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی۔بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔  چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔انسداد دھشتکردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا بھ یجائزہ لے گی۔ کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری بھی دے گی۔ سنگل اکاونٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی  وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا گیا۔وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔وزیر اعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…