پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

 امریکی انتظامیہ  نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے  دورے  کی تیاریاں شروع  کردیں،تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) عید الفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان امریکہ کا اہم دورہ کرینگے۔ امریکی انتظامیہ  نے وزیراعظم عمران خان کے  دورے  کی تیاریاں شروع  کردیں۔ مصدقہ ذرائع  کے مطابق امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  وزیراعظم عمران خان  کو امریکہ  کے دورے کیلئے 19 اور 20 جون کو مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں  اور اس حوالے سے  امریکی انتظامیہ  نے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مجوزہ دورے کو حتمی شکل  دینے کیلئے امریکہ کے افغانستان کیلئے مفاہمتی  عمل کے نمائندہ  خصوصی  زلمے خلیل زاد  چند روز میں  پاکستان کا دورہ کریں گے  اور وزیراعظم  عمران خان کو  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے دورے کی دعوت دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان  اس ا ہم دورہ میں  امریکہ طالبان مذاکرات،  پاکستان اور افغانستان  کے درمیان دوطرفہ  تعلقات کی مضبوطی سمیت ایران  کے ساتھ  کشیدگی کے امور بھی زیر بحث  آئیں گے۔ واضح رہے کہ  امریکہ طالبان کے ساتھ  مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے  ہی پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرچکاہے جبکہ  خطے میں پائیدار امن  کیلئے  امریکی انتظامیہ   پاک افغان  تعلقات میں مضبوطی  کی خواہاں ہے۔ مزید برآں  ایران کے ساتھ پیدا ہونیوالی  حالیہ کشیدگی  میں بھی امریکہ پاکستان سے  تعاون مانگ سکتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع  کے مطابق اس اہم ترین  دورے سے متعلق  حکومت پاکستان کو غیر رسمی  طور پر آگاہ  کردیا گیا ہے  اور پاکستان  کی وزارت خارجہ اس حوالے سے  ہوم ورک  میں مصروف ہے  تاہم  دورے کی باضابطہ دعوت  زلمے خلیل زاد  پاکستان آکر دینگے۔  ذرائع  کے مطابق امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  وزیراعظم عمران خان  کو امریکہ  کے دورے کیلئے 19 اور 20 جون کو مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں  اور اس حوالے سے  امریکی انتظامیہ  نے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…