پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

 امریکی انتظامیہ  نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے  دورے  کی تیاریاں شروع  کردیں،تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

واشنگٹن (آن لائن) عید الفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان امریکہ کا اہم دورہ کرینگے۔ امریکی انتظامیہ  نے وزیراعظم عمران خان کے  دورے  کی تیاریاں شروع  کردیں۔ مصدقہ ذرائع  کے مطابق امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  وزیراعظم عمران خان  کو امریکہ  کے دورے کیلئے 19 اور 20 جون کو مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں  اور اس حوالے سے  امریکی انتظامیہ  نے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مجوزہ دورے کو حتمی شکل  دینے کیلئے امریکہ کے افغانستان کیلئے مفاہمتی  عمل کے نمائندہ  خصوصی  زلمے خلیل زاد  چند روز میں  پاکستان کا دورہ کریں گے  اور وزیراعظم  عمران خان کو  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے دورے کی دعوت دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان  اس ا ہم دورہ میں  امریکہ طالبان مذاکرات،  پاکستان اور افغانستان  کے درمیان دوطرفہ  تعلقات کی مضبوطی سمیت ایران  کے ساتھ  کشیدگی کے امور بھی زیر بحث  آئیں گے۔ واضح رہے کہ  امریکہ طالبان کے ساتھ  مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے  ہی پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرچکاہے جبکہ  خطے میں پائیدار امن  کیلئے  امریکی انتظامیہ   پاک افغان  تعلقات میں مضبوطی  کی خواہاں ہے۔ مزید برآں  ایران کے ساتھ پیدا ہونیوالی  حالیہ کشیدگی  میں بھی امریکہ پاکستان سے  تعاون مانگ سکتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع  کے مطابق اس اہم ترین  دورے سے متعلق  حکومت پاکستان کو غیر رسمی  طور پر آگاہ  کردیا گیا ہے  اور پاکستان  کی وزارت خارجہ اس حوالے سے  ہوم ورک  میں مصروف ہے  تاہم  دورے کی باضابطہ دعوت  زلمے خلیل زاد  پاکستان آکر دینگے۔  عید الفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان امریکہ کا اہم دورہ کرینگے۔ امریکی انتظامیہ  نے وزیراعظم عمران خان کے  دورے  کی تیاریاں شروع  کردیں۔   ڈونلڈ ٹرمپ  وزیراعظم عمران خان  کو امریکہ  کے دورے کیلئے 19 اور 20 جون کو مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…