اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے دفاع کیلئے 38 ترجمان مقرر ،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جس کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ احمد چھٹہ، شوکت بسرا، فیصل حیات
اعجاز چوہدری، عمر سرفراز، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا اور عائشہ چوہدری بھی ترجمانوں میں شامل ہیں۔صمصام بخاری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کوہندوؤں کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پرصوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔