بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

محسن داوڑ اور انکے ساتھیوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5جوان زخمی جوابی کارروائی میں 3حملہ آور ہلاک ، چیک پوسٹ پر حملے کا مقصد کیا تھا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر حقائق سامنے لے آئے

datetime 26  مئی‬‮  2019 |

پشاور (این این آئی) محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروہ نے شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد مارے گئے اور دس زخمی ہوگئے ، علی وزیرسمیت آٹھ کو گرفتار کرلیاگیا ، محسن داوڑ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد فرار ہوگیا ۔اتوار کو پاک فوج کے ایک بیان کے مطابق محسن جاویدداوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے

بویہ میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ بیان کے مطابق یہ لوگ ان مشتبہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائوڈالنا چاہتے تھے جنہیں ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔چیک پوسٹ پر موجود فوجیوں نے اشتعال اور براہ راست فائرنگ کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے تبادلہ میں تین افراد جاں بحق اوردس افراد زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو علاج کیلئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…