پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ سے بڑھتی کشیدگی ،ایران پاکستان کی طرف دیکھنے لگا حکومت سے کیا امیدیں باندھ لیں؟

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن ) ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی کے معاملے پر پاکستان سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔جبکہ بعض عناصر پاکستان اور ایران کے مابین دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایران پر امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں عائد کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے،تاہم اگر امریکی کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی سفارت خانے میں افطار پارٹی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات موجود ہیں، تاہم بعض عناصر دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا کامیاب دورہ کیا جس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ایرانی سفارت خانے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنا ایک معمول ہے اور ایران قوم اس سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کی باتیں کرکے ایران کو ڈرانے کی کوشش کررہاہے ، تاہم ایرانی قوم ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ایران نے گزشتہ چار دہائیوں سے ایسی دھمکیوں سن رہا ہے ، اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مہدی ہنر دوست کا کہناتھا کہ ایران نے یورنیم کی پیداوار کے سلسلے میں بین الاقوامی ایجنسی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تاہم امریکہ نے یک طرفہ فیصلہ کرکے ایران پر معاشی پابندیا ں عائد کردی۔ ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ اگرچہ ایرانی قوم معاشی پابندیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس سے ایران کی معیشت متاثر ہوگی، ایران نے خوداری کے ساتھ جینا سیکھا ہے اور کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔کسی ملک کی جانب سے جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے مگر اس اپنی مرضی سے ختم نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے اور ایران چاہتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوارا نداز سے تعلقات کو آگے بڑھا یا جائے۔ بلوچستان میں پاک ، ایران بارڈر

پر ہونے والے حملے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایران دوست ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار ، دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ، تاہم اپنے ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلوچستان میں پاک، ایران بارڈر پر حملے کے حوالے ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران ، ہمسایہ ملک پاکستان پر حملہ کرنے یا

ایسی کوئی بھی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، تاہم چند بیرونی طاقتیں پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ہم جنوبی ایشیا ء میں امن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خوشگوار اوردوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ ، ایران کشیدگی کے معاملے میں پاکستان ، ایران کے ساتھ کھڑ اہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…