بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حکومت کے خلاف میگاگرینڈ الائنس کی تیاری مکمل،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 18  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تیاری مکمل کر لی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، اسفندر یار ولی، محمود خان اچکزئی، سراج الحق، آفتاب شیرپاؤ، اختر مینگل اور اویس شاہ نورانی سمیت مختلف پارٹیوں کے اہم عہدیداروں کو اتوار کی شام افطار ڈنر میں مدعو کر لیا ہے۔ جس میں عید کے بعد عوامی احتجاجی تحریک پر غور کیا جائے گا اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پیج پر لانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے تاکہ حکومت کے خلاف ایک بڑا گرینڈ الائنس بن سکے۔ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج (اتوار کو) افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی اور آج مسلم لیگ کا وفد مریم نواز کی قیادت میں افطار ڈنر میں شرکت کرے گا۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے مختلف پارٹیوں کے سربراہان اسفندر یار ولی، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، اختر مینگل اور اویس شاہ نورانی سمیت دیگر اہم اپوزیشن رہنماؤں کو ٹیلی فون پر افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی ہے جو کہ انہوں نے قبول کر لی۔ لیکن جماعت اسلامی کے ترجمان نے بتایا کہ جے آئی امیر سراج الحق غیر ملکی دورے پر ہیں اور وہ افطار ڈنر میں شرکت نہیں کر سکیں گے لیکن جماعت اسلامی کا وفد شرکت کرے گا۔ افطار ڈنر میں بلاول بھٹو زرداری تمام پارٹیوں کے سربراہوں کے سامنے حکومتی  پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پر بوجھ حوالے سے آگاہ کریں گے اور عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک چلانے پر تجاویز پیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…