پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان سب جانتے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم کس ذہن کا مالک ہے؟ شہباز شریف کا بڑا دعویٰ

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(اے این این ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر بجٹ اجلاس سے پہلے وطن واپسی کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ چند طبی رپورٹس کا انتطار ہے ، بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جائوں گا،جو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،سب جانتے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم کند ذہن کے مالک ہیں

وہ کام کو نہ سمجھتے ہیں نہ جانتے ہیں بس ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ،عمران خان نے دیار غیر میں پاکستان کے بارے میں ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کر دیا،میں نے زندگی میں اتنا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اْن کی پاکستان واپسی میں تاخیر کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ چند طبی رپورٹس ا?نا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جائوں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا تھاجبکہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، وہ نہ کام کو سمجھتے ہیں اور نہ جانتے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اْن سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا،اس سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔ عمران خان نے دیار غیر میں جاکر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا۔وزیر اعظم عمران خان پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعوی کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی۔شہباز شریف نے کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی یہاں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر کم کرکے7 سو ارب روپیہ کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…