ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

خاندان تباہ۔۔۔قیامت ٹوٹ پڑی، اسحاق ڈار سے شادی کے بعد ماروی میمن پربدترین ظلم و ستم ، سابق خاتون وزیر نے اپنی زندگی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے آپ نے دیکھا ہو گا کہ سابق وزیرو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ماروی میمن،جنہوں نے اسحاق ڈار سے شادی کی تھی جس کے بعد ان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ ماروی میمن یہ سمجھتی ہیں کہ ان پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ان کو اور ان کے خاندان کو تباہ کر دیا گیا۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسحاق ڈار اور ایک سابق خاتون وزیر نے ان پر مظالم کیے اور ان کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ماروی میمن نے تمام رازوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وہ سابق خاتون وزیر جنہوں نے قانون میں ترمیم کے وقت زاہد حامد کو قربانی کا بکرا بنوادیا تھا ۔آج یہ عالم ہے کہ وہ خاتون وزیر، جن کے نام کے آخر میں ’’رحمان‘‘ لگتا ہے، نے ماروی میمن کے آگے ہاتھ جوڑ لیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ آپ ہمیں معافی دے دیں۔ہماری جان چھوڑ دیں ، ہم پہلے ہی بہت پریشان ہیں۔ لیکن ماروی میمن ایسی کسی معافی تلافی کے لیے آمادہ نہیں ۔ ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگر میں نے شادی کی تو وہ ایک شرعی نکاح ہے، میں ان سب کے راز اگل دوں گی کہ انہوں نے کب کب اور کیا کیا کیا ہے۔ میں سب کو بتا دوں گی کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار عوام کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیں تو ہو سکتا ہے کہ ماروی میمن مان جائیں اور وہ ان کے راز فاش نہ کریں۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ طارق باجوہ کے والد اسلم باجوہ بھی ایک اچھے عہدے پر تعینات تھے۔

ان کے بارے میں بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ وہ ایک بہت اچھے افسر ہیں لیکن اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہ اسحاق ڈار کو معلومات لیک کر رہے تھے اور انہوں نے راتوں رات ہی روپے کی قدر میں دس روپے کی کمی کر دی، انہوں نے معیشت کو بھی تباہ کر دیا۔ تاہم اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی دو شادیوں کا مجھے علم ہے لیکن اب تیسری شادی کی بھی بات آ رہی ہے۔ لیکن یہ سمجھ سے باہر ہے کہ سابق خاتون وزیر ماروی میمن سے کس چیز کی معافی مانگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ماروی میمن ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…