منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لوٹے ہوئے پیسے واپس کرو اور پاکستانیوں کے سامنے کھڑے ہو کر کرپشن کا اعتراف کرلو،عمران خان کی شریف خاندان کوکیسز سے جان چھڑانے کیلئے پیشکش

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے جو معاملات چلانے تھے وہ پیسے واپس کرنے پر چلانے تھے۔لیکن نواز شریف ، مریم نواز نے انکار کر دیا اور آصف زرداری نے بھی انکار کیا ۔

کیونکہ عمران خان کہتے تھے کہ عوام میں اس بات کا اعتراف کریں کہ آپ لوگوں نے کرپشن کی اور اب پیسے واپس لوٹا دئیے ہیں۔تاہم نواز شریف نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ایسا کرنے سے تو انہوں نے اعتراف جرم کر لینا تھا۔شہباز شریف نے اپنے داماد سے متعلق بھی بات کی۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جو کہتے تھے کہ میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا تو وہی یہ بات تھی کہ پیسے واپس کر کے اعلان کرنا ہے یا نہیں اور یہیں سے بات آگے نہیں بنی اور عمران خان جو کہتے ہیں کہ میں نے این آر او نہیں دینا تو وہ دراصل یہی کہتے ہیں کہ اگر شریف خاندان پلی بارگین کر کے ملک سےباہر چلا گیاتو قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ میں نے تو یہی نعرہ لگایا تھا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو گا۔اس لیے اگر انہوں نے پیسے واپس کرنے بھی ہیں تو ساتھ کرپشن کرنے کا بھی اعتراف کریں۔یاد رہے کہ شہبازشریف اس وقت لندن میں موجود ہیں اور نوازشریف آج شام ضمانت کی مدت ختم ہونے پر واپس جیل چلے جائینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…