جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

بھارت کی پاکستانی سرحد کے اندر گولہ باری،خاتون شہید متعدد مکانات تباہ ‘بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ،تعلیمی ادارے بند

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

مظفرآباد(سی پی پی )بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے ‘بڑی تعداد مویشی بھی ہلاک ہوئے ‘بھارتی اشتعال انگیزی باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔

تتہ پانی اور بٹل سیکٹر کے نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا‘سیکیورٹی فورسز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر گنیں خاموش کرا دیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور درہ شیر خان سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے، گائوں سہڑہ میں مکان پر گولہ گرنے سے پینتالیس سالہ خاتون نسرین بی بی شہید جبکہ دوخواتین زخمی ہوئی ہیں۔بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ بڑی تعداد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں،بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں جبکہ تتہ پانی اور بٹل سیکٹر کے نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیاہے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا تھا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا۔آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی پر موثر جواب دینے پر جوانوں کو خراج تحسین بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…