منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

شہبازشریف ضمانت منسوخی کا کیس سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت شیخ نے استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو ایسی کیا بات کہہ دی کہ عدالت میں ہر کوئی ایک دوسرے کو دیکھتا رہ گیا

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی ) آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اشتر اوصاف اور فواد حسن فواد کی طرف سے اعظم تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات ہیں، وہ جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسرے دستاویزات شامل ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے جب کہ استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا ‘نعیم بخاری صاحب آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے اس کیس کے 2 معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اور ایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ 15 مئی کو تمام فریقین تیاری کر کے آئیں، ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے، ہم اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کو ملزمان پر لگے الزامات پر مبنی چارٹ بنا کر پیش کریں۔یاد رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…