بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

اسد عمرکراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ،وفاقی کابینہ میں دوبار ہ شمولیت کا امکان ، جانتے ہیں کون کون انہیں واپس لانے کیلئے سرگرم ہیں؟

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسد عمر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ، وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان،دوست احباب سے مشورے جاری۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں اور وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق تفصیلی مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر اپنے دوست احباب کے ساتھ وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ان کے دوست احباب کی جانب سے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی متعدد مرتبہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنما اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نےمعذرت کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…