پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

وزراء حقائق ضرور بتائیں عوام کو خوف میں مبتلا نہ کریں،اسدعمر کے بارے میں اب کیا چاہتاہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے لئے دل میں رحم پیدا کریں، وزراء4 حقائق ضرور بتائیں لیکن عوام کو خوف میں مبتلا نہ کریں۔ حکومت میں کوئی مستقل طور پر نہیں آتا، کارکردگی نہ دکھانے والے گھر جائیں گے۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے اسد عمر اچھے آدمی ہیں خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں۔

جبکہ میڈیا اور ٹاک شوز میں حکومتی موقف جارحانہ انداز میں پیش کیا جائے۔ ہفتہ کے روز بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں۔اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے جبکہ ان کی واپسی کی صورت میں کابینہ کو فائدہ ہو گا وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں کوئی مستقل طور پر نہیں آتا عوام اور ملک کی خدمت کرنے والا رہے گا باقی سب گھر جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پربھی نظر ہے اور کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ و زراء4 عوام کے لئے دل میں رحم پیدا کریں حکومت میں آنے کا مقصد عوامی فلاح کے منشور پر علمدرآمد ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ایک بار معیشت مستحکم ہوئی تو آسانی سے ٹیک آف کر جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی ترجمان حکومتی موقف جارحانہ انداز میں پیش کریں اورمیڈیا ٹاک میں مکمل معلومات اور تیاری کے ساتھ شرکت کریں اور اپوزیشن کے پروپیگنڈے کے بر عکس عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں جبکہ وزراء4 عوام کو حقائق ضرور بتائیں عوام کو ڈرائیں نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عاجزی اور خدمت میرا نصب العین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…