پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کی تشویشناک معاشی صورتحال،اسد عمر کی کہانی ختم، نئے وزیرخزانہ کا نام سامنے آگیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکیج ملنے سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا جائیگا،کیونکہ حالات کافی خراب ہو گئے ہیں ، جو حکام آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں شریک تھے وہ کہتے ہیں کہ اسدعمر کا طرز عمل ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان آئی ایم ایف کو قرض دے رہا ہے ،جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پیکیج میں بھی

بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ آئی ایم ایف کا وہ وفد جو رواں ماہ پاکستان آرہا تھا وہ اب اگلے ماہ اسلام آباد پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کا پیکیج اب بجٹ کے بعد ملے گا،عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے کہا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اب انہوں نے یہ مطالبات بھی رکھ دئییہیں کہ اوگرا کو آزاد کیا جائے اور سبسڈیز ختم کریں،سٹیٹ بینک کی اٹارنی کو حقیقی بنائیں۔اس کے علاوہ سی پیک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ کون سے پراجیکٹ پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟پاکستا ن کے نیو کلیئر پروگرام پر کتنے اخراجات آئے ؟چین کیساتھ بنائے جانے والے جے ایف تھنڈ ر کا کیا معاہدہ ہے ؟امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، ہمارا اعتماد کا فقدان اتنا ہے کہ آئی ایم ایف والوں نے کہا ہے کہ جو بجٹ بنایا ہے ،ہم دیکھیں گے پھر منظوری دینگے ،عمران خان خود اسد عمر سے تنگ ہیں وہ روزانہ میٹنگز کر رہے ہیں کہ وہ کیا کریں ؟اب مسئلہ ہے کہ اسد عمر کا متبادل کون ہے ؟ان کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک ٹکے ہوئے ہیں۔پروگرام کے میزبان نے کہا کہ عمر ایوب کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ شوکت ترین اس حالات میں سامنے آنے کو تیار نہیں ،عمران خان کواسد عمر کو سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…