لاہور(نیوزڈیسک)مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور بدترین جھٹکا، روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیا، نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی، اشیاء خورد و نوش کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے ،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے خمیری روٹی اور نان کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعداب نان اور خمیری روٹی کی نئی قیمت 12 روپے ہو گئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔