اسلام آباد(سی پی پی) حکومت کواگلے پانچ سال کے دوران 37 ارب 63 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت کو پانچ سال میں اکتیس ارب ڈالرز قرض جبکہ 6 ارب 60 کروڑ سود ادا کرنا ہوگا۔رواں مالی سال کی ادائیگیاں سات ارب ڈالرز سے زائد کی ہیں۔حکومت نے رواں سال
کے دوران ایک ارب 48 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں ادا کرنا ہے۔ آئندہ مالی سال 8ارب اور سال 2020- 2021میں 7ارب 45 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض ادا کرناہے۔الی سال 2021-2022 میں 6ارب 45 کروڑ ڈالرز قرض ادا کرنا ہوگا۔حکومت کو مالی سال 2022-2023 میں 6 ارب 49 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہوگی۔