منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عثمان بزدار اپنے وزیر وں کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی کیسے پہنچے؟دیکھ کر شہریوں کو خوشگوار حیرت

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر ریلوے شیخ رشید اور صوبائی وزراء کے ہمراہ لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، حکومتی شخصیات نے ٹرین کے ساتھ لگائے گئے خصوصی سیلون میں سفر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی دعوت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزراء کے ہمراہ بذریعہ ٹرین لاہور سے راولپنڈی

کیلئے روانہ ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ کی آمد اور روانگی کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سکیورٹی کے سلسلہ ریلوے پولیس کے کمانڈوز تعینات رہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرین کی متعدد بار چیکنگ کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور صوبائی وزراء نے ٹرین کے ساتھ لگائے گئے خصوصی سیلون میں سفر کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…