منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے، پشاور ہائیکورٹ شدید برہم

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(سی پی پی) پشاورہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خوا کی کارکردگی مایوس کن ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں بچوں کے بھاری اسکول بیگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو طلب کرلیا۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی

کارکردگی مایوس کن ہے، اسے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، چھوٹے بچوں کو ایک ایک من کے بیگ تھما دیے ہیں، اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلئے جارہے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ہم نے اس پر کام شروع کیا ہے 2 ہفتے میں مکمل رپورٹ جمع کرائیں گے۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جب تک عدالت نوٹس نہیں لے آپ جاگتے نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…