اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، انتظار کی گھڑیاں ختم، حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل سے کوئٹہ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان پانچ جگہوں میں سے کسی ایک کا افتتاح کرینگے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین نجیب ہارون کی صدارت میں ہوا جس میں قصر ناز کراچی میں مرنے والے خاندان کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

رکن کمیٹی آغارفیع اللہ نے بتایاکہ قصر ناز میں کمرے میں وہ زہریلا سپرے کیا گیا تھا جس پر دنیا میں پابندی ہے ۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ یہ بات تحقیقات میں سامنے آئی ہے کہ کمرے کے اندر کئے گئے سپرے پر دنیا میں پابندی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تحقیقات کررہے ہیں کہ کون اس سپرے کا ذمہ دار ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایاکہ وزارت ہاؤسنگ نے فیصلہ کرلیا جو بھی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی ختم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ میں کتنے گھر مدارس کو الاٹ کئے گئے ان کی تفصیلات اکٹھی کرلیں ، جو بھی گھرغیر قانونی الاٹ ہوئے انہیں کینسل کردیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے صاف ہدایات دے دی ہیں جو محکمہ سرکاری زمین کا ریکارڈ نہیں دیگا وہ کریمنل ایکٹ تصور ہوگا ۔نفیسہ خٹک نے کہاکہ شاید محکمے نیب کے ڈر سے زمینوں کا ریکارڈ دینے سے گریزاں ہیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے بتایاکہ مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ممبران ہیں ،پندرہ بیس روز میں زمین پر کام ہوتا نظر آئیگا۔ ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ فلیٹس جون 2020تک حوالے کردیئے جائیں گے ۔ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہاکہ گیارہ سال سے مختلف سرکاری ہاؤسنگ سکیمیں زیر التوا رہی ہیں ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ جنہوں نے پہلی قسط جمع کرائی ہے ان سے پراجیکٹ شروع نہ ہونے تک ان سے مزید قسط نہیں لی جارہی ہے ۔ڈی جی ہاؤسنگ نے کہاکہ پچھلی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں کہ آئندہ پہلے زمین لیں گے پھر ممبرشپ کھولیں ۔وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے بتایاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام 17اپریل کو اسلام آباد اور 21اپریل کو کوئٹہ میں شروع ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چار پانچ جگہوں پر نیا پاکستان ہاؤسنگ کا افتتاح ہونے جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…