منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا خاتمہ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دور کے قرضوں پر روزانہ کتنے ارب سود اداکیاجارہاہے؟تشویشناک انکشاف

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف موثر قوانین بنائے ہیں، ملک کے بڑے بڑے مافیاز اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی زد میں آنیوالے ہیں، آصف علی زردار اور نواز شریف خاندان نے ملک لوٹا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ جلد ہوگا،

صحت انصاف کارڈ سے ملاکنڈ ڈویڑن سمیت پورا خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع مستفید ہونگے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاوس پشاورمیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر اعلی محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے لئے ایف بی آر میں جامع ریفامز لارہے ہیں،امپورٹ اکسفورٹ میں گیپ سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،معیشت کوبہترکرنے اورقرضے کے بوجھ سے ملک کونکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،عمران کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی منی لارنڈنگ سے ملک پر قرضوں کوبوجھ بڑھا،ایف آئی اے ،ایف بی آر اورکسٹمز کوایک پلیٹ فارم پر لاکر روکاگیا،،ان ریفامز کی وجہ سے جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں،جوقرضے پیپلزپارٹی اورن لیگ نہ لئے ہیں ان پر روزانہ سات ارب روپے سود ادا کررہے ہیں،،انکاکہنا تھا کہ مہنگائی مصنوعی ہے،جلد ہی عوام کوریلیف ملے گا تاہم جوحقائق ہیں عوام کوبتانے پڑیگا،کہ کس طرح سابق حکمرانوں نے ملک کولوٹا،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نچلے اورغریب طبقے کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں،مافیا جمہوریت کے نام پر اکٹھاہورہاہے کہ لیکن قوم کویقین دلاتا ہوں کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے اورقوم کاپیسہ لوٹا ہے ان کونہیں چھوڑیں گے،ہم ٹرین مارچ،لانگ مارچ اوردھرنوں سے ڈرنے والے نہیں۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…