منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ،وزارت داخلہ نےعدالتی حکم پر عملدرآمد کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد /لاہور (ا ین این آئی) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جس کے بعد شہباز شریف آئندہ چند روز میں لندن کے لئے روانہ ہوں گے اور اپنی پوتی اور بہو کی تیمار داری کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا اور اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف آئندہ چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی پوتی اور بہو کی تیمارداری کریں گے، اس کے علاوہ برطانیہ میں قیام کے دوران شہباز شریف صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ بھی کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلی پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…