بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم امن پسند لوگ ہیں ، اب نیاپاکستان بن گیا ہے ، نئی نسل کے نو جوانوں کو مت چھیڑنا ، شاہ محمود قریشی کی بھارت کووارننگ

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ، اب نیاپاکستان بن گیا ہے ، نئی نسل کے نو جوانوں کو مت چھیڑنا ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے، ضرب عضب اور ردالفسادمیں دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے ،اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز سے کرسکتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہوگا ۔ پیر کو یہاں نجی یونیورسٹی کے کونووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو بھارت کو جواب دیا تو پتہ چلا کہ اب نیا پاکستان بن گیا ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت کو پیغام دیتا ہوں ہم امن سے رہتے ہیں لیکن ان نئی نسل کے نوجوانوں کو مت چھیڑنا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کے امن میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کی جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے، ضرب عضب اور ردالفسادمیں دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ملک میں سب سے بڑازرعی نظام ہے ،پانی کی قلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی دنیا نے پاکستان میں بہترین اقتصادی ترقی پائی اور تجارت کے ذرائع مہیا کیے ہیں۔، انہوں نے کہاکہ یواین جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،واضح موقف اختیارکیا ،ہم نے بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز سے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امن کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل پورا ملک چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے لوگوں کو دیکھ کرتشویش ہوتی ہے کہ وہ باہر ہجرت کرگئے ہیں لیکن ان نوجوانوں کا عزم کچھ اور ہے یہ نوجوان پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جس کا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اٹھارہ سال کا نوجوان ووٹر نہ ہوتا تو میں سٹیج پر نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کامیابی میں ملک سے باہر رہنے والوں اور نوجوان طبقے کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپکے مستقبل کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ شواہد پر مبنی تعلیم ہی غربت کے خاتمے میں مددگار ہو گی اور سوسائیٹی کے لیونگ سٹنڈرڈ کو بہتر کیا جائیگا ۔۔ انہوں نے کہاکہ میرا آپکومشورہ ہے ایسی تعلیم حاصل کریں کہ ملک کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں اور یہی مقصد بنائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ تعلیم پر انحصار کرتی ہے اور تعلیم کو ملک کی ترقی ضامن تصورکرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیرت بھی اور خوشی ہوئی کہ نوجوان اپنی پونجی ملک پر صرف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کو دیکھ کرہمیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوط ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…