اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مگ طیارہ معمول کی پرواز پر بھارتی ریاست راجستھان سے اڑا تھا تاہم کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور گڈگانہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ پائلٹ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں اور نہ ہی طیارے کے تباہ ہونے
کی وجوہات سامنے آ سکیں ۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران طیارے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جا سکے گا ۔واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلا ف ورزی پر بھارت کے 2طیارے مار گرائے تھے ،ایک پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔