سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور ہندواڑہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیے۔واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ
سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ادھربنگلور میں سری نگرسے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینیرنگ کے طالب علم ابصارڈار کو جنونی انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیری طالبعلم کو کافی شاپ میں لوہے کے راڈ مار مار کر لہولہان کر دیا۔