ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں موجود ہیں ، کیا ان کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے ؟این آر او کیلئے بلیک میل کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا

25  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ این آر او کیلئے حکومت کو بلیک میل کیاجارہا ہے ،ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں موجود ہیں ، کیا ان کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے ، نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کیلئے قانون تبدیل نہیں ہوسکتا، بھارت میں انتخابات ہونے تک اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی ، اسحاق ڈار ایک سائیکل کی دکان سے کہاں سے کہاں تک پہنچ گئے ،

افغان طالبان نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی لیکن افغان حکومت کے پریشر سے طالبان سے نہیں مل سکا ،چوہدری نثار کے دور میں جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے اور سابق چیئرمین نیب نے بڑے بڑے بدعنوان لوگوں کے کیسز کو ختم کیا میں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چالیس سالہ پرانا کرکٹ کنٹریکٹ عدالت میں جمع کرایا ، نیب کو چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے ایک گھنٹہ ملاقات میں کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے علاج کیلئے باہر کی سہولت فراہم کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں ہیں کیا ان سب کا علاج بھی ملک سے باہر کرایا جائے ؟ اب نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کیلئے قانون تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے مزید تباہی ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی 30سال تک حکومت رہی لیکن ایک ہسپتال ایسا نہیں بنا سکے جس میں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا علاج بھی ملک سے باہر ہورہا ہے ایک سائیکل کی دکان کے بعد اسحاق ڈار آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں نواز شریف کے داماد سمیت بیٹے بھی ملک سے باہر ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو جوابدہ نہیں ہیں ہماری حکومت کو صرف اور صرف این آر او لینے کیلئے بلیک میل کیاجارہا ہے عمران خان نے کہا کہ تمام مسلم لیگ (ن) سمیت شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے کہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا

آخر میری ذمہ داری کس طرح بنتی ہے جبکہ نواز شریف نے 30فیکٹریاں بنائیں لیکن کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں پر اس کا علاج ہوسکے اب سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا آئین اور قانون جس کی اجازت دے گا ہم وہی کرینگے اس کے علاوہ عمران خان نے کابینہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اتنی منی لانڈرنگ ہوئی کہ ملک کو خسارے کا سامنا ہے بجلی اور گیس کے ادارے برے حالات میں ملے ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی بھارت سے پاکستان کو خطرہ ہے ہندوستان سے کسی قسم کی کوئی اچھائی کی امید نہیں کی جاسکتی جب تک بھارت میں انتخابات نہیں ہوجاتے ہمیں بھارت سے کوئی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیے

انہوں نے کہا کہ آج اپنی چوری کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیاجارہا ہے آخر بلاول بھٹو کس چیز کا شور مچارہے ہیں جعلی اکاؤنٹس کیس پر عمران خان نے واضح کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دور میں جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے اور سابق چیئرمین نیب نے بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کے کیسز کو ختم کیا حالانکہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چالیس سال پرانے کرکٹ کنٹریکٹ عدالت میں جمع کرائے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ڈی چوک پر کنٹینر ٹر آنے کی دعوت دیتا ہوں میں نے قوم کو بچانے کیلئے دھرنا دیا تھا لیکن یہ کرپشن کو چھپانے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں وزیراعظم نے نیب کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو بھی چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑنا چاہیے ۔ افغان طالبان کے امریکہ سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کی پریشر پر طالبان سے نہیں مل سکا

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…