بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں اصل فرق کیا ہے؟دوسروں پر تنقید کرنیوالے خود کیا کچھ کرتے رہے؟ریاست کی رٹ اسٹیبلش کرے گا کون ؟چیف جسٹس نے بریگیڈیئر اسد (منیر) کی خودکشی پر سوموٹو نوٹس لے لیا،اب کیا ہوگا؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

کوئی خطیب لپ سٹک کے خلاف تقریر کر رہا تھا‘ (اس) کا کہنا تھا یہ یہودیوں کی سازش ہے‘ اس میں حرام جانوروں کی چربی استعمال ہوتی ہے اور مسلمان عورتوں کو یہ فی الفور ترک کر دینی چاہیے‘ ہال میں موجود کسی شرارتی آدمی نے اُٹھ کر کہا‘ جناب لپ سٹک تو آپ کی اپنی بیگم بھی استعمال کرتی ہیں‘ خطیب صاحب پریشان ہو گئے اور دائیں بائیں دیکھ کر بولے‘ آپ اس کی بات چھوڑیں اسے توجچتی بھی بہت ہے‘

کل جب پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکروں نے نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی‘ پولیس سے ہاتھا پائی کی‘ گیٹ کا گھیراؤ کیا ‘ راستے کی تاریں ہٹائیں اور حکومت نے اس پر ردعمل دیا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے مختلف لیڈروں کی پرانی فوٹیجز اور بیانات پوسٹ کرنا شروع کر دیئے۔ ان میں وزیراعظم عمران خان کے پرانے خیالات‘ صدر عارف علوی کا جیل کی گاڑی کی ہوا نکالنے کا عمل اور شیریں مزاری کی پولیس کی رکاوٹیں ہٹانے کی فوٹیجز شامل ہیں‘ کارکنوں کا کہنا ہے ماضی میں آپ بھی یہی حرکتیں کرتے رہے ہیں‘ میں جب بھی یہ کلپس دیکھتا ہوں تو مجھے لپ سٹک والے خطیب یاد آ جاتے ہیں اور میں یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہوں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے یہ ساری حرکتیں لپ سٹک کی طرح پاکستان تحریک انصاف کو جچتی ہیں‘ آپ ریاست سے ٹکرانے والے کون ہوتے ہیں‘ یہ صرف یہ کر سکتے ہیں‘ آپ نہیں کر سکتے اور آپ اپنے اور ان کے درمیان فرق کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے‘ ریاست کی رٹ اسٹیبلش ہونی چاہیے لیکن کرے گا کون اور اس کی کیا گارنٹی ہے آج کی حکومت جب اپوزیشن اور اپوزیشن جب حکومت میں آئے گی تو یہ سب کچھ نہیں ہوگا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور چیف جسٹس نے بریگیڈیئر اسد منیر کی خودکشی پر سوموٹو نوٹس لے لیا‘ چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…