بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈکی خاتون وزیراعظم اظہار ہمدردری کیلئے مسلم خواتین کے پاس ایسا لباس پہن کرپہنچ گئیں کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ( آن لائن)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا ہے کہ انسانیت سوز واقعے کے مرکزی ملزم کے پاس اسلحہ کا باقاعدہ لائسنس تھا اور وہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا ۔

واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے ،عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔۔ہفتہ کو ایک بیان میں وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا اب وقت آگیاہے اسلحہ قوانین تبدیل کئے جائیں، واقعے میں ملوث شخص کے پاس بندوق کالائسنس تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت کیساتھ ملکرکام کر رہے ہیں،حملہ آورآسٹریلیااورنہ ہی نیوزی لینڈکی واچ لسٹ میں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حملے کے فوری بعدپولیس نے کارروائی کی،حملہ آورپولیس کی تحویل میں ہے۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ متاثرہ کمیونٹی کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے،ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونیوالے افرادکی شناخت تھی،متاثرین کومالی پیکج دیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوکچھ چیلنجزدرپیش ہیں،اس لیے قانون سازی کریں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ نے امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ لباس پہن کر مسلم خواتین کو گلے لگایا اور کہا کہ واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے ،عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…