منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے ، جواب میں پاک فضائیہ نے کتنے بم گرائے؟ پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں خالی جگہوں پر 6 بم گرائے۔پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جس کے مطابق بھارتی طیارے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 سے 5 ایروناٹیکل مائلز پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے پاس خالی جگہوں پر 6 بم گرائے، جس پر بھارتی فوج کے افسر سمجھے کہ پاکستان نے حملہ کردیا۔پاکستان کے بم گرانے کے بعد بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی طرف آئے تو پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے دو جہازوں مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، بھارتی طیارہ مگ 21 پاکستان میں جبکہ ایس یو 30 دوسری جانب گرا۔بھارت کی جانب سے پاکستان پر براہموس میزائل استعمال کرنے کی اطلاع ملی جس پر پاکستان نے دنیا کو بتادیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا، بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا تو لڑائی کے لئے تیار ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب دیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…