منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیاب کارروائی نے جے ایف 17 بنانے والی کمپنی کی موجیں کر دیں، شیئرز کی قیمت میں اچانک اتنا بڑا اضافہ کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

بیجنگ (نیوز ڈیسک) پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیاب کارروائی نے جے ایف 17 بنانے والی کمپنی کی موجیں کرا دیں، جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا، ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ

پاکستان نے بھارت کا مگ 21 طیارہ 27 فروری کو مار گرایا تھا، اس کارروائی میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے استعمال کیے، اس کارروائی کے تقریباً دو گھنٹے بعد ہی چین کی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہوا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی جے ایف 17 بنانے والی کمپنی چینگڈو ایئر کرافٹ (CAC)کارپوریشن کی سسٹر کمپنی سیچوان چینگ فی انٹیگریشن ٹیکنالوجی (CAC۔SCIT) جو شین ژین سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہے، کے شیئرز کی قیمت میں پانچ منٹ کے اندر ہی دس فیصد تک کا اضافہ ہو گیا، رپورٹ کے مطابق شیئرز کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا لیکن چین کی سٹاک مارکیٹ میں دس فیصد سے زیادہ اضافے کی اجازت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ شیئرز کی قیمت میں مزید بھی اضافہ ہوسکتا تھا لیکن چین کی سٹاک مارکیٹ میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی اجازت نہیں ہے۔ چینی معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 بنانے والی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی CAC نے مشترکہ طور پر تیار کیے ہیں۔ ان طیاروں نے پہلی بار 27 فروری 2019ء میں براہ راست جنگ میں شرکت کی اور مخالف طیاروں کو تباہ کر دیا، اس سے پہلے یہ طیارے صرف جنگی مشقوں یا پھر مظاہروں میں ہی استعمال کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…