اسلام آباد( آن لائن ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے عادل الجبیر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا دورہ کرنا چاہ رہے تھے تا ہم بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے یہ دورہ ایک ہفتے کے لئے موخر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے سعودی وزیر خارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تا ہم بھارت کی جانب سے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو آنا تھا تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ہفتے کو بھی نہیں آئے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئینگے ۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے عادل الجبیر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا دورہ کرنا چاہ رہے تھے تا ہم بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے یہ دورہ ایک ہفتے کے لئے موخر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے