ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کر دیا،بھارت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ میں ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

لاہور/امرتسر( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کوواہگہ باڈر پر بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ، بھارت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب ہی منسوخ کر دی ، پائلٹ کی حوالگی کے موقع پر پاکستان کی جانب تمام علاقہ روشنیوں سے منور رہا جبکہ بھارتی جانب اندھیرا چھایارہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے اعلان کے مطابق بھارت کے مار گرائے جانے والے مگ21طیارے کے گرفتار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی آنند کو گزشتہ روز واہگہ باڈر کے راستے واپس بھجوا دیا گیا ۔ اس سے قبل سفر ی دستاویزات مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نند کو انتہائی سخت سکیورٹی میں واہگہ باڈر پہنچایا گیا ۔بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی موجودگی اور انتہائی سخت سکیورٹی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زیر و پوائنٹ پر لایا گیا جہاں پاک رینجرز کے افسران نے متعلقہ دستاویزات بھارتی بارڈر سکیورٹی کے افسران کے حوالے کیں جنہوں نے ان کا تفصیل سے جائزہ لیا اور بعد ازاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔روانگی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی آنند نے اپنے ملک واپس بھجوانے پر پاکستانی حکومت اور فو ج کا شکریہ ادا کیا ۔ بھارتی پائلٹ کی واہگہ کے راستے روانگی کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز کے کمانڈوزمسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے ۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے گرفتار پائلٹ ابھی نندکی رہائی کے موقع پر شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب منسوخ کر دی اور اعلان کیا کہ آج ہفتہ کو تقریب معمول کے مطابق منعقد ہو گی ۔ بی بی سی کے مطابق امرتسر سے لاہور کی جانب 26 کلومیٹر کے فاصلے پر اٹاری چیک پوسٹ پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی حوالگی کو دیکھنے کے لیے جمع رہا لیکن رات تاخیر سے رہائی کے باعث بھارتی شہری واپس چلے گئے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملک بھر سے پاکستانی بڑی تعداد میں پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کیلئے واہگہ باڈر پہنچے اور پرجوش انداز میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ بھارت کی طرف ہوم کا عالم رہا۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل ریڈ کراس کے حکام بھی واہگہ باڈر پر موجود تھے جنہوں نے ایس او پی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا معائنہ کیا ۔  ذرائع کے مطابق

انٹر نیشنل ریڈ کراس کے نمائندے اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کر کے دونوں ممالک کی حکومتوں کو ارسال کریں گے ۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مگ 21کو مار گرایا تھا جس کا بھارتی پائلٹ زندہ بچ گیا تھا جسے مشتعل ہجوم نے پکڑ لیا تھا تاہم پاک افواج نے بروقت کارروائی کر کے اسے ہجوم سے اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔ بھارتی پائلٹ ابھی نند نے مشتعل ہجوم سے بچانے اور بہترین سلوک کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…