جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

میزائل تائیوان کا نام پاکستان کا۔۔ بھارتی ایئروائس مارشل کا سرعام بولا گیا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا‎

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) بھارتی فوجی آفیسرز کا سرعام بولا گیا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، پریس کانفرنس میں دکھائے گئے میزائل کے ٹکڑوں کی حقیقت سامنے آگئی، صحافیوں کو دکھائے جانیوالے میزائل پر(FA8675۔05۔c۔0070) درج ہے، یہ امریکا کا مخصوص سیریز نمبر ہے،

یہ اسلحہ 2009ء4 میں تائیوان کو 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اسلحے کی فروخت کی دستاویزات کوسامنے لاکر بھارت کی سب سازش بے نقاب کردی، جس کے تحت بھارت کو حب روایت ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔بھارتی ایئروائس مارشل نے بتایا کہ جن میزائل کے ٹکڑے دکھائے جا رہے ہیں یہ میزائل صرف اور صرف ایف سولہ طیاروں میں ہی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت کے اس کے برعکس نکلی،بھارتی ایئرفورس کے آفیسرمیزائل کا جو ٹکڑا صحافیوں دکھایا ، اس پر(FA8675۔05۔c۔0070) درج ہے، یہ امریکا کا مخصوص سیریز نمبر ہے۔یہ اسلحہ 2009ء4 میں امریکا نے تائیوان کو 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔بھارتی ایئر وائس مارشل نے اپنی پریس کانفرنس کا میں اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان نے کامیابی سے جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے۔ پاکستان میں کی گئی کاروائی میں کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں، پاکستان میں 350 افراد نہیں مارے گئے، ہمارے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآئی ایس پی آر امن چاہتے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر بھارتی مسلح افواج کے ذمہ دران نے جواب دینے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…