اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا

datetime 28  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں مبینہ کارروائی کے دوران 350 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،نجی ٹی وی کے مطابق یہ پورا جنگل اور پہاڑی علاقہ ہے یہاں پر کوئی مدرسہ یا کیمپ موجود نہیں ہے۔

جبکہ بھارت کی جانب سے اس جگہ پر جیش محمد کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔جابہ بالا کوٹ شہر سے 19 کلو میٹر دور ہے جہاں بھارت کی جانب سے بھارتی ایئر فورس کے طیاروں نے خلاف ورزی کی اور بم گرا کر فرار ہوگئے جس سے دو تین جگہ پر گڑھے پڑگئے اوردرختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ بم گرائی جانے والی جگہ کے مالک سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ یہ جگہ ان کی ملکیت ہے اور وہ قریب ہی رہائش رکھتے ہیں جبکہ تھوڑے فاصلے پر بھائی کی بھی رہائش ہے ۔بھارتی ایئر فورس کی بمباری سے یہاں پر موجود درختوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ‘تاہم انہوں نے بتایا کہ بمباری سے نہیں بلکہ بمباری کی وجہ سے گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرانے کے ان کے کزن نوران شاہ معمولی زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے علاقے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا علاقہ سامنے ہے یہاں پر کسی بھی قسم کا کوئی جیش محمد کا مدرسہ نہیں ہے۔معمولی زخمی نوران شاہ نے بتایا کہ بم گرنے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے صرف میں ہی گھبراہٹ کی وجہ سے زخمی ہوا اور مجھے سر ‘ کمر اور ٹانگ پر پتھر لگے ۔ اس موقع پر سید ریاض حسین نے بتایا کہ نوران شاہ کے مکان کو جو نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے آئی بی والے معائنہ کرکے بھی گئے ہیں جبکہ ہم نے مقامی حکومت سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…