ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے کس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کئے گئے؟نیب نے سراغ لگا لیا ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( صباح نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکائو نٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکائو نٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ادھر نیب ذرائع نے بتایا کہ آغا سراج درانی کے اہلخانہ کے سامنے سیزر میمو بنایا گیا جس پر انکی صاحبزادی سے تصدیقی دستخط کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے اور نیب کی سفارش پر گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گلزار احمد کی دبئی سے واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گلزار احمد کے اکائونٹ میں آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکائونٹ سےکروڑوں روپے منتقل ہوئے۔دریں اثناء نیب حکام نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر سے چھاپے کے دوران جائیداد، گاڑیوں اور گھروں سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کیں جبکہ گھر سے جو چیزیں تحویل میں لی گئیں ان سب کا سیزر میمو بنایا گیا ہے۔نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی صاحبزادی سے زبردستی دستخط کرانے اور اہل خانہ سے کسی بھی قسم کی بدسلوک کی سختی سے تردید کی ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ آغا سراج درانی کے گھر سے حاصل چیزوں کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے گی اور عدالت کو تمام معاملے سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…