جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ایٹمی طاقت ،فکر کی کوئی بات نہیں, اسحاق ڈار نے بھی قوم کو تسلی دلادی

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،بھارت نے غلطی کی تو اس کا خمیازہ بھگتے گا ،بھارت کشیدگی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔

لندن میں صحافیوں سے مختصر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور مسلح افواج نے جانوں نے نذرانے پیش کر کے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی بھارت میں کوئی گولی چلتی ہے تو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے ،خطے کے قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اور دونوں ملکوں کو موجودہ صورت حال کا سامنا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیشہ الیکشن کے قریب ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں یہ ایک بہت بڑا سوال ہے جس کا مودی اور دیگر بھارتی سیاسی جماعتوں کو بھارتی عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…