ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارت نے پانی کی جنگ شروع کردی،پاکستان جانے والے دریاؤں کے پانی کا رخ موڑ نے کیلئے دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونیوالے حملے کو جواز بناکر پاکستان آنیوالے تین دریاؤں کا پانی روکنے اور دریائے راوی پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کو جواز بنا کر

پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے۔بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور وزیر برائے آبی وسائل اینڈ ریور ڈویلپمنٹ نتین گڈکری نے دھمکی دی ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانیوالے مشرقی دریاؤں دریائے راوی، ستلج اور بیاس کا رخ موڑ کر اس کا پانی جموں وکشمیر اور پنجاب کو پہنچایا جائیگا ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر کمیشن شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں میں آنیوالے پانی روکنے اور رخ موڑنے کی صلاحیت ہی نہیں، یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے۔شیراز میمن نے کہا کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملاً ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے وزیراعظم بنتے ہی اس حوالے سے بریفنگ لی تھی، بھارت کو پتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس کے بعد سے ایسا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…