منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

’’مودی موت کا سوداگر،یہ صرف لاشوں کی سیاست کرنا جانتا ہے‘‘ بھارتی پروفیسر نے پلواما حملے کا پول کھولتے ہوئے اپنی ہی سرکار کو بے نقاب کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلوامہ حملہ ، بھارتی پروفیسر نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پروفیسر کا کہنا تھا کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کا سودا گر قرار دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی پروفیسر نے مزید کہا کہ مودی نےانتخابات جیتنے کے لیے 2002ء میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کو استعمال کیا اور اب پلوامہ

میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کے ساتھ بھی وہی کر رہے ہیں۔اشوک سوائن نے کہا کہ اڑی واقعے پر مودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔ پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دار کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟ عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا؟ اس لیے کہ اس کو سکول سے واپسی پر بھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی تھی ۔واضح رہےبھارتی نژاداشوک سوائین سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…