اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل! 2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کو کب تک گرفتار کرلیاجائیگا؟دھماکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  فروری‬‮  2019 |

لاہور(وائس آف ایشیا) 2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں، نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں، گرفتاریاں مارچ اور اپریل کے ماہ تک عمل میں آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست اپنی تاریخ کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

قومی اخبار میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے ماہ تک کئی بہت بڑے سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔بڑے بڑے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کا عمل تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کی گرفتاری کے بعد سے شروع ہو چکا ہے۔ اب یہ سلسلے تھمنے والا نہیں ہے۔ اگلے 2 ماہ میں بہت بڑی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے ماہ تک 2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ان تمام سیاسی رہنماوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ نیب کی جانب سے ان تمام سیاسی رہنماؤں کیخلاف جامع تحقیقات کی گئی ہیں۔ یہ تمام رہنما نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں، اسی لیے اب جلد ہی ان تمام رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کی سیاست میں این آر او دیے جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم بظاہر ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے سخت ترین احتساب کے عمل کو کسی صورت بریک لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی لیے کسی بھی سیاسی رہنما کو ڈیل یا ڈھیل ملنے کا امکان بہت کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…