اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

’’فوج کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی حمایت نہیں کرسکتی ، حلف کی خلاف ورزی کرنیوالے فوجی افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ‘‘ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا‎

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد دھرنا کیس کا تحریری فیصلہ جاری ۔فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنایا۔43 صفحات پر مشتمل فیصلہ بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنانا مشکل کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم کے تین فرمان پڑھ کر سنائے۔

تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا،فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بنانا اور احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔احتجاج کے حق سے دوسروں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔سڑکیں بلاک کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔ہر سیاسی جماعت فنڈنگ کے ذرائع بتانے کی پابند ہے۔12 مئی 2007 کے فیصلے نے تشدد کو ہوا دی۔اس سانحہ میں قتل کی ذمہ داری اعلیٰ حکومتی شخصیات پر تھیں۔ہر سیاسی جماعت فنڈ ریزنگ ذرائع بتانے کی پابندہے۔کسی کے خلاف فتوی دینے والوں کا ٹرائل انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ہونا چاہئے۔تحریک لبیک نے قانون کی زبان میں غلطی درست کرنے کے باوجود دھرنا جاری رکھا۔دھرنے سے جڑواں شہر مفلوج ہوئے۔سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کا کام متاثر ہوا۔دھمکیاں اور بلا روک ٹوک جاری رہیں۔دھرنا قائدین نے دھمکیوں اور گالیوں کے ساتھ نفرت پھیلائی۔آئی ایس آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف،شیخ رشید اور اعجاز الحق نے دھرنے کی حمایت کی۔مفت کی پبلسٹی سے تحریک لبیک کسی حد تک معروف سیاسی جماعت بن گئی۔حلف کی خلاف ورزی کرنے والے فوجی افسران کے خلاف کاروائی کرنے کابھی حکم دیا گیا ہے۔تمام حساس ادارے اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔

حساس ادارے آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں لگا سکتے۔حساس اداروں کی حدود طے کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔حساس ادارے ملک کے خلاف سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔آئین فوج کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکتا ہے۔آئین کے مطابق فوج کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی حمایت نہیں کر سکتی۔آئین پاک فوج کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکتی ہے۔وزارت دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان حلف کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کریں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی جنرل، انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 22 نومبر کو فیض آباد دھرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جو اب سنادیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…