بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو تو پاکستانیوں پر رحم نہ آیا ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دل جیت لئے، حج کے لاکھوں خواہشمندوں کی مایوسی خوشی میں تبدیل

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا حج اخراجات میں کمی پر غور ،روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے سال 2019ء حج کے لیے کسی بھی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سال ایک حاجی کے لیے حج کا مجموعی خرچہ چار لاکھ چھتیس ہزار روپیہ آئے گا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں حاجیوں کو حج اخراجات کی مد میں سبسڈی ملتی رہی ہے۔

اس سال ایک عام حاجی کے لیے اخراجات میں کم از کم لاکھ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوگا جس کے باعث حج کرنے کے خواہشمند لاکھوں پاکستانی شدید مایوسی کا شکار ہیں اور حکومت وقت سے مسلسل التجا کی جارہی ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حج کے خواہشمند لاکھوں پاکستانیوں کی یہ مایوسی جلد ہی خوشی میں بدلنے والی ہے کیونکہ 17فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان حال ہی میں سعودی حکومت کے حکم پر حج اخراجات کی مد میں ہونے والے دس فیصد اضافے کو پاکستانی حاجیوں کے لیے یا تو واپس لے سکتے ہیں یا اس میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیںجس سے پاکستانی حاجیوں کو خاطرخواہ فائدہ ہوگا ۔ گزشتہ دنوں مشترکہ حج اخراجات کی رقم 1210 ریال سے بڑھاکر 1756ریال کردی گئی ہے اور ممکن ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے لیے یہ اضافہ واپس لے لیا جائے اس کے علاوہ مکہ اور مدینہ میں رہائشی اخراجات میں بھی جو دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…