اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کیلئے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے : بلاول بھٹو رداری

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

کندھ کوٹ(این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے۔ بدقسمتی سے اس پر ہر طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گے لیکن پاکستانی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے۔جمعہ کو کرم پور میں مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی پہلی برسی کے موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی برسی سب کے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ میر ہزار خان بجارانی نے میرے نانا ذوالفقار بھٹواور والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کام کیا تھا۔ ذولفقار بھٹو نے عوام کو جو متفقہ آئین دیا اس کے لیے میر ہزار خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں نے میر ہزار خان کے ساتھ کام کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے۔ بدقسمتی سے اس پر ہر طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گے لیکن پاکستانی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…