پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ، ملک کے فیصلے ایک غیرت مند قوم کی طرح ملک کے اندر رہ کرکئے جارہے ہیں،شہریار آفریدی

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

کوہاٹ(این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک کے فیصلے باہر کی بجائے ایک غیرت مند قوم کی طرح ملک کے اندر رہ کرکئے جارہے ہیں۔ پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اب امن اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ وہ جمعہ کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون سے

سی پیک منصوبے کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے ٹریننگ‘ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ بھی موجود تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر‘سٹاف‘ مقامی اعلیٰ حکام ‘ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر نے ملک میں قومیت کے نام پر پاکستانیوں کو لڑانے کی کوششیں کیں اور مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے ہمیں تنہا کرنے کی سازشیں کیں لیکن غیرت مند قوم نے سرنہیں جھکایا اور ثابت کر دکھایا کہ ہم سب پاکستانی بھائی بھائی ہیں اور ایک ہیں۔ کوہاٹ یونیورسٹی میں چین کے تعاون سے قائم کئے جانے والے مجوزہ ریسرچ سنٹر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ ریسرچ سنٹر کوہاٹ سمیت تمام جنوبی اضلاع اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے نوجونواں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ یہ سنٹر نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔جنوبی اضلاع کے سینکڑوں نوجوان یہاں فنی تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کریں گے۔ چین کے ساتھ پاکستان کی لازوال دوستی کا ذکرکرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ پاک چین دو بھائی ہیں جن کی منزل اب ایک ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دروازے تمام ممالک کے لئے کھلے رکھے ہیں ۔ اب دیگر ممالک بھی یہاں سرمایہ کاری کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یوجینگ نے کہا کہ شہریار آفریدی اور کوہاٹ کے لوگوں کا جذبہ حب الوطنی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔یہاں جو عزت افزائی ہوئی ہے وہ مدتوں یاد رہے گی۔ سفیر نے کہا کہ حکومت کے رویہ اورکارکردگی سے اندازہ ہے کہ اب پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جس کے باعث ملک صحیح معنوں میں

ترقی کرے گا۔چینی سفیر یوجینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور آنے والے دورمیں بھی پاکستان کا بھرپورساتھ دیں گے۔قبل ازیں جب شہریار آفریدی‘ اور چینی سفیر یو جینگ کوہاٹ یونیورسٹی پہنچے تو اْن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور خوبصورت خٹک ڈانس پیش کیا گیا۔

جسے دیکھ کر چینی سفیر اور دیگر مہمان محظوظ ہوئے۔یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں افتتاحی تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کاقومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے پرجوش اندازمیں خطاب کیا۔ اْنہوں نے تینوں زبانوں انگریزی‘ اْردو اور پشتومیں خطاب کرکے حاضرین سے زبردست دادحاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…