جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

چین ،سعودی عرب،قطر اور اب اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی اربوں ڈالرز کا قرض،حکومت ہر طرف سے قرضے لینے میں مصروف،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ، ماہرین نے خوفناک انتباہ کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چین ،سعودی عرب،قطر اور اب اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی اربوں ڈالرز کا قرض،حکومت ہر طرف سے قرضے لینے میں مصروف،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ، ماہرین نے خوفناک انتباہ کردیا، تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر 4.5 ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سہولت 3 سال کیلئے ہوگی ، آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کریگا۔ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین نے حکومت کی جانب سے چین، سعودی عرب، قطر اور اب اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی اربوں ڈالرز کے قرض پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف تین سال کی مدت کے معاہدے کئے گئے ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین ممالک سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر سے تقریباً بارہ بارہ ارب ڈالرز کے قرضو ں کے پیکج لئے گئے ہیں یعنی 36ارب ڈالرز قرض کے معاہدے ہورہے ہیں جبکہ چین سے بھی چار سے پانچ ارب ڈالر قرض لیاجائے گا اور اب اس کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی 4.5ارب ڈالرز کا تیل قرض پر لیے جانے کی نوید سنادی گئی ہے مجموعی طورپر یہ قرضے 48.5ارب ڈالرز کے نظر آرہے ہیں لیکن ان قرضوں کی واپسی کیسے ہوگی؟ کیا ان قرضوں کا بوجھ نئی آنے والی حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا؟ یہ ابھی واضح نہیں، ماہرین نے بڑے پیمانے پر قرضے لینے کی حکومتی پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر موجودہ اور گزشتہ حکومتوں کے دور میں لئے جانے والے قرضوں کی واپسی کے لئے موثر اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…